اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کراچی حملہ ، صدر مملکت کی جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

کراچی(آئی پی ایس) صدر مملکت عارف علوی نے جناح ہسپتال میں کراچی پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔

 

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی جناح ہسپتال کراچی پہنچے جہاں پولیس اور رینجرز اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker