پاکستان

عمران خان کا’’ جیل بھروتحریک ‘‘کا اعلان،گرفتاریوں کا بڑا جھکڑ چلنے کوتیار

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ’’جیل بھروتحریک‘‘ کے اعلان کے بعد ن لیگ نے بھی بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دیدیا ۔

اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہاہے کہ آئندہ چند روز میں بڑی گرفتاریاں ہوتے دیکھیں گے ۔رانا مشہود کاکہناتھا کہ عمران خان آرٹیکل 62 اور63 سے بچنا چاہ رہے ہیں،عمران خان کو توشہ خانہ کا حساب دینا پڑے گا۔

ان کاکہناتھا کہ یہ ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری نہ آئے۔رانا مشہود نے کہاکہ آئندہ چند روز میں بڑی گرفتاریاں ہوتے دیکھیں گے ،ملک دیوالیہ ہونے جارہاتھا ہم نے بچایا،پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں نے بروقت فیصلے کئے ، فردواحد کے فیصلے کبھی نہیں چلتے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker