پاکستان

مریم نواز نے’’سوشل میڈیا کی جنگ‘‘ تیز کرنے کی ہدایت کردی

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دہرائیں گے۔

 

مریم نواز سے سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں آئندہ اليکشن کی تياری اور مسائل کے حل کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔اس دوران پارٹی کی تنظیم سازی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے امور بھی زیر غور آئے۔ملاقات میں سوشل میڈیا اور یوتھ ونگز کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ہر دباؤ کے باوجود پارٹی پرچم تھامے رکھنے والے کارکن سر کا تاج ہیں۔

 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے لیگی رہنماؤں کو اپنے حلقہ کی سطح پر بھی سوشل میڈیا کمپین چلانے کی ہدایت کی ہے،تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈر اپنے اپنے حلقوں میں یوسی لیول پھر سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دیں گے۔پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یوسی لیول پر سوشل میڈیا ٹیم کے گروپ بنائے جائیں اور سوشل میڈیا کو خود بھی مانیٹر کیا جائے،

 

موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں سید توصیف شاہ، پرویز رشید، ملک سیف الملوک کھوکھر نے شرکت کی،انوشہ رحمان اور سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی شریک تھے۔ رانا احسن شرافت، میاں عمران جمیل، حنا پرویز بٹ، رانا خالد محمود قادری،رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم، مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker