تجارت

ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کوبڑا جھٹکا

کراچی (آئی پی ایس) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، 1 روپے 38 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم ہوچکی ہے، 3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔

روپے کی قدر بڑھنے کی خبر نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں پر بجلیاں گرا دیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker