
جدہ(آئی پی ایس) سعودی عرب آمد پر مکہ مکرمہ میں پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جو کہ خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔
تقریب میں قاری صداقت علی نے ایمان افروز آواز میں تلاوت قرآن پاک پیش کرکے شرکاء کے دلوں کو منور کیا سعودی عرب کی سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت رفاقت علی چیمہ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں قونصل خانہ پاکستان کے پریس قونصل سید حمزہ گیلانی، چوہدری مستنصر علی جو کہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،
میڈیا نمائندگان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں اس موقعہ پر پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور قاری سید صداقت علی نے اپنی محسور کن اور ایمان افروز آواز میں تلاوت قرآن مجید پیش کرکے سننے والوں کے ایمان کو تازہ کر دیا، رفاقت علی چیمہ نے قاری صداقت علی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی
،تقریب میں رانا سیف اللہ اظھارخان عثمان منظور، عاشق حسین اور دیگر شریک ہوئے، تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خاص دعا کی گئی.





