
لاہور(آئی پی ایس)دو حکومتوں کی قربانی کیوں دی؟کیا مقصد تھا؟گرفتاری دینگے یا نہیں ؟عمران خان نے واضح کردیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا۔غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کر کے حکومت آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اتر آئی ہے، ہم نے الیکشن کے لیے حکومتوں کی قربانی دی، الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا حکومت کی کوشش ہے عمران خان کو گرفتار کر کے نااہل کیا جائے، جب جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں اپنی گرفتاری دے دوں گا، جب آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا، صرف عوام ہی عدالتوں اور اداروں کو مضبوط رکھ سکتے ہیں، مریم اور ان کا سوشل میڈیا عدالتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، مریم نے چیف جسٹس پر جانبدار ہونےکا الزام لگایا اسےکوئی نہیں پوچھ رہا۔





