اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس:میڈیا کوریج پر پابندی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت میں کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیش نہ ہوسکے اور طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔ بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کر رکھی ہے۔سینیٹر اعظم سواتی، شبلی فراز اور فیصل جاوید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

 

سماعت سے قبل عدالتی عملے کی سیکورٹی صورتحال کے باعث بینکنگ کورٹ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی اہلکار کے مطابق جج رخشندہ شاہین نے ہدایت کی کہ ایک ایک کر کے وکیل عدالت میں پیش ہوں۔میں کورٹ میں رش نہیں چاہتی، ایک پٹیشنر اور ایک وکیل کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔آپ لوگ رش کر رہے ہیں ، آپ لوگوں کو پہلے ہی میرے سٹاف کی بات سن لینی چاہیے تھی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

جس کے بعد بینکنگ کورٹ کی جج نے کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت سے نکلنے کا حکم دیا۔ کورٹ رپورٹرز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم اس کیس کی کوریج کے لیے موجود ہیں، کیا یہ اوپن کورٹ نہیں ہے؟کیا یہ پروسیڈنگ ان کیمرا ڈیکلیئر کی ہے  رپورٹنگ سے روکا جا رہا ہے؟ ہم تو کچہری اور خصوصی عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ تک کیسز کی کوریج کرتے ہیں

۔ جس پر جج رخشندہ شاہین کا کہنا تھا کہ میری عدالت ہے جیسے میں چلاؤں گی ویسے چلے گی ، آپ لوگ باہر چلے جائیں۔ جس پر صحافیوں نےاستدعا کی کہ آپ اپنی آرڈر شیٹ کا حصہ بنا دیں کہ یہ آج ان کیمرہ کارروائی تھی۔عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آج تک عبوری ضمانت پر ہیں۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان آج بھی پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کر دی جائے گی

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker