پنجابعلاقائی

منشیات فروشوں کی شامت آگئی ،پولیس کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

جہلم (آئی پی ایس)جہلم پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،متعدد ملزمان گرفتار،الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

پولیس حکام مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے 1650 گرام ہیروئن، 520 گرام چرس، 1 بوتل شراب برآمد ہوئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ڈومیلی پولیس نے منشیات فروش ملزمہ عاصمہ کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1650 گرام ہیروئن برآمدہوئی ۔

 

کالا گجراں پولیس نے منشیات فروش ملزم احمد کو گرفتار کیا ،ملزم سے 520 گرام چرس برآمدہوئی ۔جبکہ دینہ پولیس نے منشیات فروش ملزم راشد کو گرفتار کیا اور ملزم سے ایک بوتل شراب برآمدہوئی ۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

 

جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker