اسلام آباد

سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ، ٹرانسفر ون ونڈو پر

اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے کی 13 بورڈ میٹنگ بتاریخ 28 اکتوبر 2022 کے فیصلے کے مطابق کمرشل لیز اور کنوینس ڈیڈ کی ٹرانسفر سب رجسٹرار کے دفتر کی بجائے سی ڈی اے ون ونڈو پر ہوگی ۔

اس قبل کمرشل لیز یا رہائشی عمارتوں کی فیملی سے باہر ٹرانسفر آئی سی ٹی میں سب رجسٹرار کے دفاتر میں ہوا کرتی تھیں۔

سی ڈی اے پراپرٹی مینول میں تبدیلی کے بعد کینوینس ڈیڈ یا کمرشل بلڈنگ کی ٹرانسفر کے وقت اوریجنل دستاویز یا سیل ڈیڈ ون ونڈو پر جمع کروانے ہونگے ، جس کے ٹرانسفر کا عمل آگے بڑھ سکے گا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker