اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاک فوج کا ترکیہ اور شام میں ریسکیو آپریشن جاری ،کئی قیمتی جانیں بچا لیں

 

راولپنڈی(آئی پی ایس)پاکستان آرمی ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں پیش پیش،ملبے تلے دبے 8افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 134افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک آرمی کا ترکیہ کے شہر ادیامان میں گیارہ جگہوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔آپریشن کے دوران 10 مزید لاشیں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 88 جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ 37 جگہوں پر ریسکیو آپریشن کیا گیا اور پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے اب تک 8 لوگوں کو زندہ نکالا گیا جبکہ مجموعی طورپر 134افراد لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔

بیان کے مطابق پاکستان آرمی بمع سول سوسائٹی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے میدان عمل میں پیش پیش ہے ۔ 18 ٹن امدادی سامان جس میں سردیوں کے خیمے ،4 ٹن ادویات ،کفن ، گرم کپڑے سلیپنگ بیگ اور جیکٹس شامل ہیں،پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے شام کے لئے بھجوایا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker