اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوںگے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ کراچی میں پاک نیوی کے زیر اہتمام 8 ویں امن مشق کا جائزہ لیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج شام 6 بجے طلب کر رکھا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker