ویٹ جیسے مشہور برانڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،سجل علی
خواتین کی تعلیم،چھاتی کے کینسر کی آگاہی اور خواتین کو بائیک چلانا سکھانے جیسے اقدامات ہماری پہچان ہیں،انعم شفاعت خان
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان کے سرکردہ برانڈ، ویٹ،نے اپنا نیا چہرہ متعارف کرادیا۔بے مثال ٹیلنٹ والی مشہور اداکارہ سجل علی نے ویٹ جیسے مقبول پروڈکٹ سے منسلک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔اس شراکت داری کا اعلان گزشتہ روز ویٹ کے ہیڈ آفس میں ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب میں کیا گیا۔ اداکارہ سجل نے کہا، ویٹ جیسے مشہور برانڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں اس پارٹنرشپ کے بارے میں پرجوش ہوں اور آنے والے دنوں کے لیے ویٹ کی ٹیم کے بڑے منصوبوں میں اپناکردار ادا کرنے کی منتظر ہوں۔ویٹ کا مقصد خواتین کو ایسے حل اور امکانات پیش کرکے بااختیار بنانا ہے جو انہیں اپنی زندگی کی ذمہ داری سنبھالنے میں مدد کریں۔ ماضی میں کترینہ کیف اور ماہرہ خان جیسی دیگربڑی اداکاراوں نے بھی ویٹ برانڈ کے ساتھ کام کیاہے۔ ویٹ اور ہیلتھ کیئر کی کیٹیگری مارکیٹنگ مینیجر انعم شفاعت خان نے اس موقع پر کہا کہ میں سجل علی کے ساتھ ویٹ کی کامیابی میں نیا باب شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ وہ اس برانڈ میں ایک نیا ن عنصر لائیں گی اور ہم اس تجربہ کے منتظر ہیں۔تقریب میں ایوارڈ یافتہ اداکارہ کے شاندار نئے ٹی وی اشتہارکو بھی ریلیز کیا گیا، جہاں وہ غیرضروری بالوں کی فکروپریشانی کے بغیر شادی کے سیزن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئیں۔ جیسے جیسے کہانی سامنے آتی ہے، ہمیں پتہ چلتا ہے کہ سجل ان مواقع سے بھرپور لطف اندوز ہو سکتی ہے اور پراعتماد ہو سکتی ہے کیونکہ وہ #JustVeetIt کرنا جانتی ہے۔ یہ برانڈ زندگی کے تمام پہلوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کررہاہے۔ ویٹ نے اکیڈمی پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کی مدد، خواتین کی تعلیم،چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی اور خواتین کو بائیک چلانے کا طریقہ سکھانے جیسی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔ ریکیٹ پاکستان کا پیش کردہ ویٹ، ڈیپلیٹری کیٹیگری میں ایک سرکردہ برانڈ ہے۔