
نئی دہلی:مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں کی حکمرانی کی ہر نشانی مٹانے کے درپے ہے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے لکھنو کا نام تبدیل کرکے لکشمن پوری رکھنے کا عندیہ دیدیا۔
برجیش پاٹھک نے لکھنو کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ دیا۔سماج وادی پارٹی کے رہنما اکلیش یادیو نے مودی کو نام بدلنے والی سرکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کام نہیں کر رہے صرف نام بدل رہے ہیں، اب یہ ٹیبل کا نام بدل کر کرسی بھی کر دیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت احمد آباد اور الہ آباد سمیت متعدد شہروں کے نام تبدیل کر چکی ہے۔