علاقائی

لال حویلی معاملہ،ایڈمنسٹریٹرمحکمہ متروکہ وقف نے فیصلہ محفوظ کرلیا

راولپنڈی:ایڈمنسٹریٹرمحکمہ متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کے 6 یونٹس کی کرایہ داری کے معاملہ پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،لال حویلی کے چھے یونٹس کی کرایہ کے معاملہ پر سماعت ایڈمنسٹریٹر محکمہ متروکہ وقف املاک راولپنڈی کے ایڈمنسٹریٹر تنویر احمد نے کی،سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق اور بھتیجے شیخ راشد شفیق پیش ہوئے،موقف اختیار کیا کہ چھے یونٹس کی کرایہ داری قانون کے مطابق حاصل کی،2014میں ایک سال کا یکمشت کرایہ بھی ادا کیا،قانون کے مطابق اب محکمہ متروکہ وقف املاک یونٹس کو شیخ رشید کے نام پر منتقل کرے،بقایا جات ادا کرنے کو تیار ہیں،شیخ رشید کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر ایڈمنسٹریٹر تنویر احمد نے فیصلہ محفوظ کرلیا،جسے آئندہ اک روز تک سنائے جانے کا امکان ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker