پاکستان

پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان کے اعزاز میں استقبالیہ

اسلام آباد/جدہ(خالد نواز چیمہ ) پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں استقبالیہ دیاگیا ۔میزبان پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (دستور)گروپ کے صدر حاجی نواز تھے۔ استقبالیہ میں اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اسقبالیہ کی اہم بات پی ایف یو جے برنا گروپ کے صدر قاید صحافت دنیا بھر کے صحافیوں کے لیڈر افضل بٹ کی شرکت تھی ۔اسلام آباد پریس کلب کے صدر انور رضا اور دیگر عہداروں نے امیر محمد خان کو خوش آمدید کہا ۔حاجی نواز رضا نے امیر محمد خان کا صحافت کے حوالے تعارف کرایا ۔ڈائریکٹرسچ نیوز محسن رضا,اور سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مہمان امیر محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ آج میں اپنے آپ کو بہت خوش نصیب محسوس کررہا ہوں کہ میرے لئے سجائی ۔ تقریب میں حاجی نواز رضا اور افضل بٹ جیسی شخصیات جو صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی اپنی تنظیموں کے ذریعے جدوجہد کررہے ہیں دونوں ہی اکھٹے یہاں موجود ہیں اور پاکستان جرنلسٹس فورم کی خدمات کو خراج تحسین ہیش کررہے ہیں یہ پی جے ایف اور میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔تقریب کے آخر میں حاجی نواز رضا کی جانب سے عشائیہ دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker