اسلام آباد

آر آئی یو جے کی صحافی جوریہ ارشد کے خلاف مہم کی مذمت

اسلام آباد-راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے ارشد شریف شہید کی اہلیہ، صحافی و کالم نگار جویریہ ارشد شریف کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والے مہم کی شدید مذمت، حکومت سے قابل نفرت مواد پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہاسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری کاشن اکمل اور مجلس عاملہ کے ارکان نے خاتون صحافی و کالم نگار اور شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ ارشد صدیق کے خلاف سوشل میڈیا پر گھٹیا بے بنیاد الزامات پرمبنی مہم چلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، آر آئی یو جے قیادت نے مشترکہ بیان میں جویریہ ارشد سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے سوشل میڈیا پر جاری اس گھٹیا مہم کے ذمہ داران اور اس میں شامل ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker