تربیلا غازی(توحید خان)سابق ایم این اے بابر نواز خان نے حلقہ این اے 17ہری پور سے آزاد حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔بابر نواز خان ایک بڑے قافلے کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل عوامی باغ کھلا بٹ ٹاون شپ میں ایک پر ہجوم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر نواز خان نے کہا کہ اپنے مختصر سے دور میں ہری پور کے طول و عرض میں اربوں روپے کے آن ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔اور انشااللہ عوام کے تعاون سے کامیاب ھو کر عوامی ترقی کا یہ حسین سفر جاری رکھیں گے اور عوام کے مسائیل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔اس موقع پر سابق ایم پی اے گوہر نواز خان اور سابق ایم پی اے راجہ فیصل و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سپوٹروں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔