پاکستانتازہ ترین

اسامہ ستی قتل کیس؛ 3 ملزمان کو عمر قید اور دو کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے اسامہ ستی قتل کا فیصلہ سنایا۔
تفصیلات کے مطابق اسامہ ستی قتل کیس 2 ملزمان کو سزائے موت اور3 کو عمر قید کی سزا سنا دی ،ملزمان افتخار احمد اور محمد مصطفی کوسزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، ملزمان سعید احمد، شکیل اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزاسنائی گئی۔
یاد رہے کہ عدالت نے 31 جنوری کو ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،اسامہ ستی کیس کا ٹرائل 2 سال اور ایک ماہ جاری رہا۔
خیال رہے کہ اسامہ ستی نامی طالبعلم اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں اے ٹی ایس اہلکاروں کو اسامہ ستی کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker