آزاد کشمیرتازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کوآزاد کشمیر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش

مظفر آباد(آئی پی ایس)وزیر ِاعظم شہباز شریف 5 فروری یومِ یک کجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں واقع قانون اسمبلی پہنچ گئے۔وزیر ِاعظم شہباز شریف کو اسمبلی آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیر ِاعظم شہباز شریف آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے ملاقات کی جس کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کا آج مظفر آباد میں کشمیر کاز کے لیے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے یو این کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا ، سات دہائیوں سے بھارت کشمیر میں مظالم کی داستان رقم کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا بھارتی مظالم کشمیریوں کا جذبہ حقِ خود ارادیت ماند نہیں کر سکے، ہم اسی طرح قومی ایشوز پر اکٹھے چلیں تو ہمارے تمام مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ کشمیر ایشو اور آزاد کشمیر کے تمام مسائل کا حل ہم بیٹھ کر نکالیں گے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker