صحت

پی ایم اے اسلام آباد کے وفد کی پمزہسپتال کی نئی اتنظامیہ سے ملاقات،مبارکباد

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد کی پمز ہسپتال کی نئی تعینات ہونے والی انتظامیہ سے ملاقات

،وفد نے پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد ملک کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،ڈاکڑ اقبال درانی کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈاکٹر نوید شیخ کو ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفد میں صدر پی ایم اے اسلام آباد ڈاکٹر اختر علی بندیشہ ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان، پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر ، ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ ، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان نیازی،ڈاکٹر عابد علی شاہ اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔

وفد نے ہسپتال اور ڈاکٹرز کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔نئی انتظامیہ نے پی ایم اے اسلام آباد کو ہر ممکن تعاون اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانئی کروائی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker