اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ کل دبئی جائےگا

دبئی(آئی پی ایس) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے میں درخواست کردی گئی ہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت لانے لیے طیارہ کل پاکستان سے دبئی کے لیے صبح گیارہ بجے روانہ ہوگا ۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے صاحبزادے بلال اور بیٹی نے پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے تاکہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت پاکستان لائی جا سکے ۔

دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ پر خصوصی طیارے لینڈ کرتے ہیں ،اطلاعات ہیں کہ نور خان ایئربیس سے پاکستانی ایئرفورس کا طیارے پرویز مشر ف کی میت لینے آئے گا ،اہلخانہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ سابق صدر کی تدفین پاکستان میں کی جائے ،پرویز مشرف کی میت کل پاکستان روانہ کی جائے گی ۔

پرویز مشرف کی تدفین کراچی یا اسلام آباد میں کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہو سکاکیونکہ پرویز مشرف کے والد کی تدفین کراچی میں ہوئی تھی جبکہ ان کی والدہ کا انتقال دبئی میں ہوا تھااوروہ دبئی کے ہی قبرستان میں سپردخاک ہیں،پرویز مشرف کی میت کو دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ، جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے مقیم تھے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker