پاکستان

مشرف دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے تھے، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(آئی پی ایس)سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے تھے۔

 

اپنے ایک بیان میں ق لیگی رہنما پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی وفات پر ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاک فوج اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 

پرویز الہی نے مزید کہا کہ سی پیک پرویز مشرف کا منصوبہ تھا، انہوں نے پاکستان میں فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی، ان کے دور میں ملکی برآمدات بلند سطح پر تھیں، آج پاکستان میں جو ترقی ہوئی وہ مشرف کی دی ہوئی ہے، ان کی وفات پر خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker