اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے

دبئی(آئی پی ایس)سابق صدر جنرل پرویزمشرف امریکن اسپتال دبئی میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔جنرل پرویزمشرف پاکستان کے دسویں صدر جنرل پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ، 1964 میں پاکستان کی بری فوج میں شامل ہوئے اور 1965 اور 1971کی جنگوں میں شریک ہوئے۔ 7 اکتوبر 1998 کو بری فوج کے چیف آف اسٹاف کے منصب پر فائز ہوئے ۔

پرویز مشرف کا بچپن ترکی میں گزرا۔ یہ 1949 سے 1956 تک کا زمانہ تھا جب ان کے والد ترکی کے شہر انقرہ میں تعینات تھے۔1961 میں پرویز مشرف پاکستان ملٹری اکیڈمی کا حصّہ بنے اور 1964 میں سیکنڈ لیفٹننٹ کے عہدے پر ترقی کی۔1965 میں پاک بھارت جنگ ہوئی جس کے بعد پرویز مشرف ان افسران میں سے تھے جنھیں بہادری کی اعزازی سند دی گئی۔1971 کی جنگ کے دوران پرویز مشرف کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

1991 میں انھیں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف اور 9 اپریل 1999 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر ہوئے۔12 اکتوبر 1999 پاکستان کی سیاست میں ایک نیا موڑ ثابت ہوا جب اس وقت کے وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے پرویز مشرف کو فوج کے سربراہ کے عہدے سے ہٹاکر نئے آرمی چیف کا اعلان کیا

، مگر ان کی معزولی کے بعد پرویز مشرف نے ملک کا اقتدار سنبھالا۔20 جون 2001 کو پرویز مشرف ملک کے صدر بنے۔30 اپریل 2002 کو ملک میں پرویز مشرف کے حق میں ایک ریفرنڈم کا انعقاد کروایا گیا۔2003 میں پرویز مشرف پر دو قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔

ستمبر 2006 میں پرویز مشرف کی خودنوشت ان دی لائن آف فائر منظرِ عام پر آئی۔پرویز مشرف نے 18 اگست 2008 کو قوم سے خطاب میں اپنے مستعفی ہو نے کا اعلان کیا تھا۔ عہدہ صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد پرویز مشرف ملک سے باہر چلے گئے تاہم 2013 میں وہ وطن واپس آئے جہاں انہیں آئین سے غداری سمیت کئی مقدمات کا سامنا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker