علاقائی

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی ہر حد پار کر چکا ہے، مریم ادریس

 اسلام آباد(آئی پی ایس )راہنما سماجی وانسانی حقوق مریم ادریس کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی ہر حد پار کر چکا ہے،کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے ان کو زندگی کی بنیادی ضروریات میسر نہیں، آخر کب تک کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کیا ان کو آزادی کے ساتھ اپنی زندگی جینے کا حق نہیں ہے؟

 

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری دوہرا معیار ترک کرے اور کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوائے ،حکومت بھی اب بھارت پر دبا ڈالنے اور مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم رکوانے کے لیے عالمی فورمز پر اپنی بھرپور آواز اٹھائے اور عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، سماجی راہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے بھارت نے ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے، کشمیریوں کی جرات کو سلام جو بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں،

 

پوری پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیمریم ادریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والے مظالم پر دنیا نے جس طرح آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر خاموش ہیں آخر کیوں؟ مریم ادریس کا کہنا ہے کہ بھارت سازشوں میں مصروف ہے اب تک لاکھوں کی تعداد میں غیر مقامی باشندوں کو ڈومیسائل دے چکا ہے تاکہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کیا جا سکے ، انسانی حقوق کے کارکنوں کو غائب کیا جا رہا ہے،نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا جا رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے الغرض مودی سرکار تحریک آزادی کشمیر کو روکنے کے لیے ہر حربہ آزما رہی ہے لیکن پھر بھی منہ کی کھانی پڑ رہی ہے. میں سمجھتی ہوں پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنی پالیسی کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، صرف دن منانے اور اعلانات سے کچھ نہیں ہو گا.

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker