پنجابتجارت

راولپنڈی،محکمہ خوارک کا آٹے اور گندم کے اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی(آئی پی ایس) محکمہ خوارک نے گندم اور آٹے کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے غیر قانونی طور پر چھپایا گیا66320 ہزار کلو آٹا برآمدکرکے 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لےگئے ۔

 

ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد یعقوب نے راولپنڈی میں چارج سنبھالتے ہی دبنگ کارروائیاں شروع کردیں، انہوں نے راولپنڈی کے مختلف گوداموں میں غیر قانونی طور پر چھپایا گیا66320 ہزار کلو آٹا برآمدکر کے 6 افراد کیخلاف مقدمات درج جبکہ 1 فلور مل کو سیل کر دیا ۔

 

ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد یعقوب کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا سرکاری کوٹہ بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے،آٹے کے بحران اور قیمتوں پر قابو رکھنے کیلئے محکمہ فوڈ کیجانب سے کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ اسمگلنگ کیخلاف آپریشن کا مقصد آٹے کے بحران اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانا ہے۔ مارکیٹوں میں آٹا کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کیلئے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ٹرکنگ سسٹم کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker