اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شاہراہ دستورپر کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائیگی ، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزرات امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں،شاہراہ دستور اسلام آباد پر کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائیگی ۔

 

وزرات امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہناہے کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی، کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 5 فروری کو پورے ملک میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی ،

 

جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شاہراہ دستور اسلام آباد پر کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائیگی ، وزیراعظم شہباز شریف مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے ، قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پی این سی اے اور لوک ورثہ تین روزہ تقاریب جاری ہیں

 

جن میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے وزرات امور کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان کی اس کے حوالے سے تقاریب ، سیمینارز ، تصویری نمائش ، مقابلوں ، جلسے جلوس ، سکول کالجز میں مضمون نویسی جسیی سرگرمیوں کا انتظام کر رکھا ہے ، قمر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے سپورٹس کمپلیکس میں اس دن کی مناسبت سے ایک فٹ بال میچ اور ہاکی میچ کا بھی انتظام کر رکھا ہے جو 5 فروری کو کھیلا جائیگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker