اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا اے پی سی میں شرکت سے انکار ان کی فسطائی سوچ کا ثبوت ہے، شیری

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار ان کی منفی اور فسطائی سوچ کا ثبوت ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ نہ کشمیر کے معاملے پر قومی یکجہتی کا حصہ بنے نا ہی اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

 

ان کاکہناتھا کہ عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں،دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں، عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے۔

 

سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ ان کی سیاست کا مقصد صرف اپنی ذاتی مفادات تک ہی محدود ہے، سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں، عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے۔ مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ وضع کرنا ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker