تجارت

حکومت نے پھر چھریاں تیز کرلیں،پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس)آئی ایم ایف کی شرائط ،حکومت نے چھریاں تیز کرلیں، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker