اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ریلوے زمین لیز کرنے کیلئے حکومت اور پارلیمنٹ سے رجوع کرے ،سپریم کورٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے کو زمین لیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاہے کہ ریلوے غیر استعمال شدہ زمین کیلئے قانونی ریگولیٹری نظام وضع کرے ، ریلوے زمین کو استعمال کرنے کیلئے وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ سے رجوع کرے ۔

عدالت نے کہاکہ ایک لاکھ 69 ہزار ایکڑمیں سے ریلوے آپریشنز کیلئے ایک لاکھ 26 ہزار ایکڑ اراضی استعمال ہو رہی ہے ،ریلوے کی 16 ہزار ایکڑ اراراضی توسیع منصوبوں کیلئے رکھی گئی ہے ،

 

ریلوے نے 10 ہزار ایکڑاراضی ریونیو کیلئے لیز پر دے رکھی ہے ، سپریم کورٹ نے کہاکہ ریلوے کا بزنس پلان قابل عمل ہے یا نہیں، عدالت فیصلہ نہیں کر سکتی ۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker