اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لاء ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker