لاہور(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اپیکس کمیٹی کی حکومتی دعوت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف دھمکی اور دوسری طرف مذاکرات، کوئی ایک فیصلہ کریں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ سب پر ڈالنا چاہتے ہیں، پوری قوم جانتی ہیں یہ ناکام لوگ ہیں، دھمکیاں اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے۔





