اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پراپرٹی کا تنازعہ جہاں ہوگا مقدمہ بھی وہیں چلے گا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے لیہ کی زمین کا کیس فریقین کے راولپنڈی ہونے کی بنیاد پر منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کسی فرد کی سہولت کے لیے قانون تبدیل نہیں ہو سکتا ہے ، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

 

خاتون طاہرہ کلیم نے عدالت سے استدعا کی کہ بھائی کے ساتھ لیہ کی زمین کا تنازعہ ہے اور سب راولپنڈی رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ مقدمہ یہاں منتقل کردیں۔ لیہ بہت دور ہے وہاں کوئی ائیرپورٹ نہیں اور بہت ویران راستہ ہے ہر تاریخ پر جانا ممکن نہیں ہے۔ جس پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا کہناتھا کہ میں خود تھل کا ہوں لیہ میں اتنے حالات خراب نہیں جتنے آپ بتارہی ہیں۔

 

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ اگر فریقین کی سہولت کے لیے ان کے گھر کے پاس مقدمات منتقل کرنا شروع کردیے تو نیا پینڈورا باکس کھل جائے گا۔سول قانون میں واضح لکھا ہے کہ جس جگہ پر پراپرٹی کا تنازعہ ہوگا مقدمہ وہیں چلے گا۔پارلیمنٹ نے قانون بنادیا ہے عدالت قانون تبدیل نہیں کرسکتی ہے۔ آپکاسول مقدمہ ہے ہر تاریخ پر فریقین کا جانا ضروری نہیں ہوتا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اگر فریقین چاہیں تو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker