تجارت

روس سے تیل کی فراہمی سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملات مارچ تک طے پا جائیں گے اور توقع ہے کہ اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

 

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوری 2023ءمیں پٹرولیم مصنوعات کی تجارت کے حوالے سے پاکستانی اور روسی وفود کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں، روس کے ساتھ پاکستان کی خام تیل درآمد کی 20 فیصد ضروریات پورا کرنے کے لئے طویل المعیاد کنٹریکٹ کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، مارچ تک تجارتی شرائط، خام تیل کی خصوصیات، مال برداری کے انتظامات اور انشورنس سمیت دیگر امور طے پا جائیں گے،

 

امید ہے کہ اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ روس دیگر ممالک کے مساوی پاکستان کو رعایت فراہم کرے گا، ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کی جاتی ہے، ایران پر پابندیوں کے باعث بعض شعبوں میں تجارت نہیں کی جا سکتی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker