اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کا ایک اور یوٹرن ،انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی بھی ضمنی الیکشن میں تمام نشستوں سے حصہ نہیں لیں گے، بلکہ ہر نشست پر پی ٹی آئی اپنا امیدوار دے گی تاکہ کامیابی کی صورت میں قومی اسمبلی میں واپسی ممکن ہو۔

 

قومی اسمبلی میں واپس جانے کی کوشش میں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ایک اور یوٹرن سامنے آیا ہے، اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام نشستوں سے حصہ نہیں لیں گے۔پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہر نشست پر پی ٹی آئی اپنے امیدوارمیدان میں اتارے گی، تاکہ کامیابی حاصل کرکے قومی اسمبلی میں ہرممکن واپسی ہو۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ضمنی الیکشن کی نشستوں سے آوٹ ہونے کا فیصلہ اندرونی تنقید پر کیا گیا ہے، اور پارٹی رہنماؤں نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضمنی الیکشن کی تمام نشستوں پرعمران خان کی کامیابی کے بعد بھی قومی اسمبلی میں واپسی ممکن نہیں۔

 

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دو بندوں کے کہنے پر اسمبلی توڑی گئی اور سب باہر ہوگئے، واپسی کے لئے حلقوں میں امیدواروں کا کھڑا کرنا ضروری ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker