اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ،سی ڈی اے پی ٹی آئی اراکین کے لاجز میں آپریشن آج دن 2 بجے کرے گا۔
تفصیلات کےمطابق سی ڈی اے ڈاریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھ دیا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئےمعاونت کی جائے،پی ٹی آئی ڈی کے نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کو رہائشییں خالی کرنے کا نوٹس دیا،رہائشیں خالی نہ کرنے پر آج دن 2 بجے آپریشن کرنا ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئیے اقدامات کیےجائیں.اسد قیصر ، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے فل وقت تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے.