اہم خبریںبین الاقوامیتجارت

برطانیہ میں شرح سود 14 سال کی بلند ترین سطح پر

لندن:بینک آف انگلینڈ نے مسلسل 10 ویں بار شرح سود میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد وہ 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔مہنگائی کی روک تھام کے لیے بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کیا ہے۔اس اضافے کے بعد شرح سود 3.5 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد ہوگئی ہے۔

بینک آف انگلینڈ نے کہا کہ برطانوی معیشت کو مختصر عرصے کی کساد بازاری کا سامنا ہوسکتا ہے مگر اس کا دورانیہ گزشتہ سال پیشگوئی کیے گئے دورانیے سے کم ہوگا۔ماہرین کے مطابق آنے والے مہینوں میں شرح سود 4.5 فیصد تک جاسکتی ہے مگر اگلے سال سے اس میں کمی آنے لگے گی۔ شرح سود بڑھنیسیٹریکرمارگیج صارفین کو ہر ماہ 49 پانڈ زائد ادا کرنا ہوں گے جبکہ عام ریٹ پر مارگیج لینے والے صارفین 31 پانڈ زائد ماہانہ ادا کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker