اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر اطلاعات کا دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے تھانہ مکڑوال، میانوالی میں دہشت گردحملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین کیا ہے ،

 

عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا جذبہ اور کارکردگی لائق تحسین ہے ،سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید اسلحے اور تربیت سے موثر فورس بنایا ،

 

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید ہتھیاروں، ٹیکنالوجی اور تربیت سے مزید مظبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے،قوم کو اپنی فورسز پر فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف افسران اور جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker