اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق جج اعجاز حسن اعوان کی تعیناتی کیس،فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے شہباز شریف کو بری کرنے والے سابق جج اعجاز حسن اعوان کی بطور پاکستان انفارمیشن کمشنر تعیناتی چیلنج کیس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دس سال وکالت کے تجربے کا حامل شخص ہائی کورٹ کا جج بن سکتا ہے اس وقت انفارمیشن کمشنر کی عمر کیا ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نومبر 2022 میں 60 سال کی عمر پر ریٹائر ہوئے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ عمر کے اعتبار سے بھی اہل ہے 62 سال سے کم عمر ہونی چاہیے

 

اس موقع پر اسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انفارمیشن کمشنر کی تقرری سے متعلق ایک اور درخواست بھی زیر سماعت ہیپاکستان انفارمیشن کمشنر کی تعیناتی 10 جنوری کو ہوئی تھی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انفارمیشن کمشنر کے عہدے کے لئے ہائی کورٹ کا جج جتنا اہلیت ہونا ضروری ہیموجودہ کمشنر انفارمیشن اعجاز حسن اعوان ریٹائرڈ سول جج رہے ہیں موجودہ کمشنر نومبر 2022 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker