اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آبادمیں گرین لائن بس سروس کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کے لئے جعلی دستاویزات پر فنڈکے اجراء کا معاملہ ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ایف آئی اے میں تحقیقات کے لئے درخواست دیدی ۔مقدمے میں ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشدکو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔
ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف و دیگر کیخلاف دی گئی اندراج مقدمے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں گرین لائن بس سروس کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کے سلسلے میں ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے اوریجنل فائل پر ایک کروڑروپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری کی ۔جبکہ اسی روز ایک اورجعلی فائل بنا کر اس پر بھی 98لاکھ فنڈ مختص کرائے گئے ۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اختیارات کے نائز فائدہ اٹھا کر کروڑوں روپے کی خورد برد کا واقعہ سامنے آیا ہے اس حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کرے گی ۔سابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے ،ڈپٹی ڈائریکٹر کومقدمے میں مرکزی ملزم نامزدکیا گیا ہے ۔چیف میونسپل آفیسر اسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر سات اہلکاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد اور محمد آصف پر میٹرو اورنج لائن اور گرین لائن کی افتتاحی تقریب کے بلوں میں جعلی سازی کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔