
اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا ۔
الیکشن کمیشن نےسینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں,پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ کے صدر تھے ، ہیں اور رہیں گے,آج حق وسچ کی فتح ہؤئی ہے..
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ,
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک، نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد پارٹی راہنماوں رضوان صادق ، آمنہ خانم ،حافظ عقیل جلیل، عظام چوہدری ، حماد عباسی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت کی تھی ہے اور رہے گی,آج الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی پارٹی صدارت کے حوالے سے زبردست فیصلہ کیا جس سے سازشی عناصر کو شکست ہوِئی ,چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ پارٹی کومضبوط کیا اب انکی قیادت میں پارٹی کو مزید فعال، متحرک اور مضبوط کرینگے
مصطفی ملک کا کہنا تھاہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ,آج حق وسچ کی کامیابی ہےپارٹی کیخلاف جو سازش کی گئی تھی وہ ناکام ہوگئی، فیصلہ کے بعد مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گئی ،
پارٹی راہنماؤں نے مصطفیٰ ملک ، مسز فرخ خان کو مبارکباد پیش کی، مٹھائی بانٹی اور پھول پیش کیے