کراچی(آئی پی ایس)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ،روپے کے چھکے چھڑا دیئے ،پاکستانی سرپکڑ کر بیٹھ گئے ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 267 روپے کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر امریکی ڈالر کو کھلا چھوڑا جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔