پاکستانتازہ ترین

قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت، انہوں نے کہا کہ اسے ہماری دل آزاری ہوئی، ہر مہذب معاشرے کی جانب سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے، اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کیلئے عالمی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، میں قانون کی حکمرانی اور قانونی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے، مہذب دنیا کو ایسے واقعات کی شدید مذمت کرنی چاہیے، اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے عالمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعات پر ہم سخت رنجیدہ ہیں، اس واقعے سے ہمارے دلوں کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker