اہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں کل 30 جنوری کو عام تعطیل ہوگی

اسلام آباد (آئی پی ایس )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں 30جنوری بروز پیر کو عام تعطیل دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ تعطیل سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے صدر کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں چھٹی دی گئی ہے۔

تاہم اس روز سی ڈی اے، ایس این جی پی ایل، آئیسکو اور اسپتال عملے کو چھٹی نہیں ہوگی۔ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کا اسٹاف بھی پیر کو ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔ دوسری جانب سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس پیر کو تعطیل کے باوجود مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker