علاقائی

پریس کلب غازی کا تعزیتی اجلاس ، امتیاز افضل کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

تربیلا غازی (آئی پی ایس )پریس کلب غازی کا تعزیتی اجلاس ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری امتیاز افضل کی ہمشیرہ صاحبہ اور رکن کریم خان لالا کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی

پریس کلب غازی کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز صدر پریس کلب حاجی عابد علی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں چیئرمین قاضی محمد آصف ، سینئر نائب صدر سید سلامت شاہ ، نائب صدر توحید خان ،انفارمیشن سیکرٹری طارق نواز ، آفس سیکرٹری ملک محمد اشفاق اور طاہر نیاز سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی ، جبکہ علامہ سید حامد حسین شاہ شیرازی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے،فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا سے قبل اراکین نے امتیاز افضل اور کریم خان لالا سے فردا فردا اظہار تعزیت کیا، جبکہ علامہ سید حامد حسین شاہ شیرازی نے ماں اور بہن کے حوالے سے اسلامی اور سماجی نقطہ نظر سے روشنی ڈالی اور اختتام پر مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا فرمائی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker