پاکستانتازہ ترین

ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،شوکت ترین

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، گیس بھی مہنگی ہوگی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ، حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی۔کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 45فیصد تک اضافہ ہوگا۔حالیہ دنوں میں روپیہ 14سے15فیصد تک گرا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو سوچنا چاہیے کہ یہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔2 اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں عام انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ناگزیر ہے کہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت آئے تاکہ سخت اور درست فیصلے لے سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker