اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، ڈالر اور پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا۔ مہنگائی تو ہے ہی لیکن اس کے باوجود منافع خوری کرنے والوں سے کوئی بھی باز پرس کرنے والا نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھی بڑھتی مہنگائی سے ستائی عوام کو سستے بازاروں میں بھی کوئی رعایت نہیں مل رہی سبزیاں اور دیگر ضروری ایشیاء غیر میعاری ہونے کے ساتھ بے انتہا مہنگی ہیں جسے سن کر زیادہ تر لوگ اتوار بازار سے خریدادی کے بغیر ہی روانہ ہونے لگے ہیں
مارکیٹ کمیٹی نے سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 14 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے ہیں جس کی وجہ ڈالر کا درآمدی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردینا ہے جس کے بعد سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت ہونے لگی ہے۔
لاہور میں اس وقت پیاز کی قیمت سرکاری ریٹ لسٹ میں 245 روپے کلومقرر ہے لیکن درجہ اول کی خشک پیاز 270 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 55 روپے کلو مقرر ہے تاہم درجہ اول کے ٹماٹر 70 روپے فی کلو تک فروخت ہورہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور میں لہسن 35 روپے مہنگا کردیا گیا ہے جس کی سرکاری قیمت 430 روپے فی کلو مقرر کردہ ہے جبکہ فروخت 480 روپے فی کلو تک کیا جارہا ہے۔ادرک کی سرکاری قیمت 30 روپے سے بڑھاکر 465 روپے کلو مقرر کردیا گیا ہے، مارکیٹ میں ادرک 520 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔سبز مرچ کی سرکاری قیمت 5 روپے مہنگی کرکے 105 روپے فی کلو کردی گئی ہے جبکہ فروخت 140 روپے فی کلوہے،لیموں کے سرکاری ریٹ 60 روپے کلو جبکہ دیسی لیموں 90 روپے کلو تک بکنے لگے ہیں۔
۔ملتان میں بھی مہنگائی سے ستائے شہری پریشانی کا شکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود برائلر گوشت کی قیمتیں نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ریٹیل مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت 510 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔حیدرآباد میں بھی مہنگائی کے طوفان کی وجہ سےعوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے۔ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق چوزوں کی فیڈ 180 روپے سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئی ہے جس سےمرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس وقت حیدرآباد میں مرغی کا گوشت 550 سے580 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔