اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخواہ کی نگران کابینہ میں اقرباء پروری عروج پرپہنچ گئی

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخواہ کی نگران کابینہ میں اقرباء پروری عروج پرپہنچ گئی ،نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے بیورکریٹ خوشدل خان کو بھی صوبائی وزیر بنادیاگیا۔
خوشدل خان وفاقی نظامت تعلیمات میں گریڈ21کے آفیسر ہیں اورخوشدل خان سول سرونٹ ہیں جن کی ر یٹائرمنٹ کی تاریخ دستاویزکےمطابق14فرروی2023ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق کوئی بھی سول سرونٹ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دوسال تک سیا ست میں حصہ لینے کے مجاز نہیں ہوتا۔ خوشدل خان ڈیپو ٹیشن پر کئی وزارتوں میں بطور جوائنٹ سیکر ٹر ی فرائض انجام دے چکے ہیں

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر خوشدل خان نے حلف لینے سے کچھ دن پہلے ریٹائرمنٹ لی ، خوشدل خان نے ایل پی آر پر رخصت کے بعد صوبائی وزیر بن گئے ، خوشدل خان 14فروری 2023 کو ریٹائر ہونے والے تھے ، صوبائی وزیرخوشدل خان نے ایل پی آر پر رخصتی کی تصدیق کر دی، خوشدل خان وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تھے، صوبائی وزیر ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سےبھرتی ہوئےتھے۔

جبکہ خوشدل خان اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہے کہ میرا بطور نگراں وزیر حلف لینا قانون کے مطابق ہے، حلف لینےسے 20 دن پہلے ایل پی آر کا انتخاب قواعد کے مطابق کیاگیا، دو سال قبل ریٹائرمنٹ کی شرط الیکشن لڑنے کےلیے ہے نگران سیٹ اپ کے لیے نہیں، میں قانون کے مطابق نگران وزیر بن سکتا ہوں ،موجودہ کابینہ سیکرٹری احمد نوازسکھیرا کو بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کےلیے نامزد کیا گیاتھا، اگر وہ ای سی پی کی طرف سے نامزد ہوتے تو وہ ایل پی آر لے لیتے۔

ذرائع کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے شاہد خٹک اے این پی کے پرویز خٹک کے مقابلے میں امیدوار رہے ہیں۔شاہد خٹک کے فرزند جواد خٹک ایمل ولی خان کے قریب ترین دوستوں میں ہے جبکہ تاج آفریدی مقتدر حلقوں سے قربت اور سرمایہ دار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،تاج آفریدی سینیٹ الیکشن کمیشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ سے ناکام ہوئے تھے ،تاج آفریدی پر سینیٹ نشست کے لئے ایم پی ایز کو پیسے دینے کا الزام بھی ہے۔

منظور آفریدی جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کے قریب ترین ساتھیوں میں سے ہے،منظور آفریدی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی عہدیدار اور خزانہ کے امور سنبھال رہے ہیں، پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر و معاون خصوصی ایوب آفریدی کےسگے بھائی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker