اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الزام تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الزام تراشی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وطیرہ ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے جھوٹے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات پر پہلے بھی عدالت میں کیس بھگت رہے ہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 35 پنکچر اور 10 ارب روپے رشوت جیسے الزامات کا انجام قوم کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے اور غیر ذمے دارانہ بیان سے کچھ زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھوٹ کا سکہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا اور سچ کی فتح ہو گی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker