لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث شہری در بدر بھٹکنے لگے۔
سیالکوٹ،بہاولپور، گوجرانوالہ، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہوگیا۔ شہری پیٹرول اور ڈیزل کی تلاش میں ایک سے دوسرے پمپ پر مارے مارے پھرنے لگے۔
رحیم یار خان، چشتیاں، کوٹ ادو میں بھی مالکان نے پمپ بند کر دیے ہیں۔ قصور، شیخوپورہ کھاریاں، سمندری میں بھی پیٹرول دستیاب نہیں۔
پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کم آرہی ہیں جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہے۔
دوسری جانب اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ضرورت کے مطابق پیٹرول دستیاب ہے۔