اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، 39 افراد جاں بحق

کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں اب تک 39 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی ، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک 39 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، اے سی بیلہ کے مطابق مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔

ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker